Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

شائع 28 مئ 2020 01:58pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت 96 ہزار 400 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 342 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 96 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 82 ہزار 647 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالر کے اضافے سے 1724 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6000 روپے کم ہے۔